ٹیکساس: عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والا شخص ہلاک یرغمال رہا

ٹیکساس: امریکہ میں قید عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ اور یہودی عبادت گاہ میں  چند لوگوں کو یرغمال بنانے والا شخص جانبحق



پولیس کی جانب سے عبادت گاہ کے گرد ایک 'سپیشل ویپنز ٹیم' تعینات کر دی گئی ہے


 ویبڈیسک :امریکی ریاست( ٹیکساس )کے شہر کولیویل میں سنیچر کی رات کو  ایک یہودی عبادت گاہ میں یرغمال بنائے گئے تمام چار  افراد کو رہا کرا لیا گیا ہے: پولیس 


جبکہ ان لوگوں کو یرغمال بنانے والا شخص جانبحق ہو گیا ہے۔ پولیس


کولیویل کی پولیس اور ایف بی آئی کی مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ بتایا گیا ہے کہ عبادت گاہ میں  تقریباً چار افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا، جنھیں بحفاظت رہا کرا لیا گیا ہے جبکہ اس مقابلے میں  ملزم جانبحق  گیا ہے۔


ایف بی آئی  اور پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی جا سکتی تاکہ  موجوہ تحقیقات متاثر نہ ہوں۔ پریس کانفرنس کے دوران  مزید بتایا گیا کہ ملزم نے کسی یرغمالی یہودی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔اس کا صرف ایک ہی مطالبہ تھا ۔

یہ بھی پڑھے:
آپ کے شہر کراچی میں گرین بس کی ٹائمنگ اور ٹکٹ پرائز کیا ہے ؟



ایف بی آئی نے فلحال اس شخص کے مطالبات کے حوالے سے بات کرنے سے بھی  انکار  کر دیا ہے ۔ تاہم یہ کہا کہ لائیو سٹریم میں سنے گئے جملوں اور الفاظ کے علاوہ وہ اس بارے میں مزید اس وقت کچھ نہیں بتا سکتے۔


یاد رہے کہ کانگریگیشن بیتھ اسرائیل نامی  اس عبادت گاہ میں جب یہ واقعہ پیش آیا تو یہاں ہونے والی عبادت کو لائیو سٹریم بھی کیا جا رہا تھا۔اور اس لائیو سٹریم فیڈ میں ایک شخص کو اونچی اور تیز آواز میں یہ کہتے سنا جا سکتا تھاجس میں وہ کہہ رہا تھا  کہ وہ کسی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا۔ وہ بس امریکی جیل مین برسوں سے قید پاکستانی لڑکی عافیہ صدیقی کی رہائی چاہتا ہے ۔


سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق اس شخص کو امریکہ میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بھی سنا گیا تاہم اب اس فیڈ کو ہٹا دیا گیا ہے۔

کریپٹو کرنسی بنائنس کے نام پر پاکستانیوں سے کتنے ارب روپے لوٹے گئے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ایک امریکی عدالت نے افغانستان میں امریکی فوج اور حکومت کے اہلکاروں پر مبینہ طور پر قاتلانہ حملے اور قتل کی کوشش کرنے کے سات الزامات میں مجرم قرار دیا تھا اور انھیں 86 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

حریم شاہ پھس گئ ،تفریح میں ویدیو بنائی دبار کبھی نہیں بناوگی۔