میں پاکستان سے کوئی رقم نہیں لیکر آئی ہوں میں  تو تفریح لے رہی تھی حریم شاہ مکر گئی  نوٹس جاری ۔

تفری لے رہی تھی کوئی رقم نہیں لائی حریم مکر گئ

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے فیڈر انویسٹیگیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے ٹک ٹاکر سٹار حریم شاہ کی چند دن قبل بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی کے ساتھ ایک وائرل ہونے والی  ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے اسے انٹرنیٹ پر ’ریاست پاکستان کے اداروں اور حکومتِ پاکستان کی تضحیک اور ہتک کا عمل قرار دیا ۔


 سائبر کرائم زون ایف آئی اے سندھ عمران ریاض نے اپنی سلسلہ وار ٹویٹس میں  اب کہا ہے کہ اس حوالے سے حریم شاہ کے خلاف سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی نے انکوائری کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، اور حریم شاہ کو اس بارے میں اپنی وضاحت پیش /کرنے کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ گذشتہ دنوں  ٹک ٹاکر گرل حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں حریم شاہ بڑی تعداد میں (غیر ملکی)کرنسی  ہاتھ میں تھامے بیٹھی تھی۔اور اس  ویڈیو میں اُنھیں یہ کہتے ہوئے سُنا جا سکتا تھا کہ وہ یہ (غیر ملکی )کرنسی لے کر پاکستان سے براستہ ہوائی سفر برطانیہ پہنچیں ہیں مگر پاکستان میں متعلقہ حکام انھیں روکنے میں ناکام ثابت ہوئے۔


  ان کا کہنا تھا کہ 'پہلی مرتبہ میرا تجربہ ہوا ہے کیونکہ میں پاکستان سے بھاری رقم لے کر  (برطانیہ) لندن آ رہی تھی، ان کا مزید کہنا تھا کہ 'پاکستانی پیسے کی کوئی وقعت نہیں ہے، یہ سچ ہے'نہ پاسپورٹ کی اور ہی نہ پیسے کی۔'


اُنھوں نے مزید  کہا کہ ’آپ رقم لاتے وقت تھوڑا خیال رکھیے گا' کیونکہ آپ کو پکڑ لیتے ہیں، مجھے  تو کسی نے کچھ نہیں کہا' اور مجھے کہہ بھی نہیں سکتے، میں تو آسانی سے محفوظ طریقے سے  پونچ گئی تھی۔‘


خیال رہے کہ کیش کی صورت میں بھاری تعداد میں کرنسی پاکستان سے باہر لے کر جانا (منی لانڈرنگ) یا کالا دھن سفید کرنے کے زمرے میں آتا ہے، جو کے پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بھی جرم ہے۔ تاہم اب حکام کی جانب سے وائرل ہونے والی ویڈیو پر   اس معاملے کا نوٹس لیے جانے کے بعد ٹک ٹاکر گرل حریم شاہ کا موقف ہے کہ انھوں نے تو  یہ ویڈیو صرف تفریحی مقصد کی غرض سے بنائی تھی اور پوسٹ کی تھی۔