عزیزآباد میں غدار(الطاف حسین )کی باقیات خورشید میموریل ہال کو مسمار کردیا گیا

خورشید میموریل ہال کو مسمار کردیا گیا

خورشید میموریل ہال کو مسمار کردیا گیا

کراچی ویب ڈیسک: پارک پر قبضہ کرکے بنایا گیا مرکزی سیکریٹریٹ ٹوٹنے سے متحدہ قومی موومنٹ لندن کی سرگرمیاں دوبارہ-شروع ہونے کی افواہیں بھی مکمل طور پر  دم توڑ گئیں۔ذرائع سویل رپورٹ کے مطابق خورشید بیگم کی بر سی کے موقع پر متحدہ لندن نے پاور شو کا منصوبہ بنایا تھا ، جو اس کارروائی سے خاک میں مل گیا۔

 مقامی سطح پر  نائن زیرو اور اطراف کی گلیوں اور سڑکوں پر  پولیس اور رینجرز کی  بھاری نفری تعینات رہی ۔جب کہ اس کارروائی سے علاقہ مکینوں میں انتہائی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے  ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایم کیو ایم متحدہ لندن کا سیکریٹریٹ دہشت گردوں کو پناہ دینے اور اسلحہ چھپانے کیلئے استعمال ہوتارہا ،2015 میں

 چھاپے کے دوران اسلحہ برآمد کرنے کے بعد عمارت کو  سیل کردیا گیا تھا ۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پر متحدہ ایم کیو ایم لندن کی مہم چلانے والوں کیخلاف بھی  سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیاہے ۔تفصیلات رپورٹ کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں دہشتگردانہ مجرمانہ کارروائیوں سے شہرت حاصل کرنے والی متحدہ  ایم کیو ایم لندن کے اہم مرکز خورشید بیگم میموریل ہال کو مسمار کردیا گیا،  گزشتہ روز ہفتہ کی رات توڑے گئے مرکزی-سیکریٹریٹ کے اطراف رینجرز / پولیس قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری کے ساتھ  علاقہ مکینوں کی بھی  ایک بڑی تعداد موجود تھی،

اس حوالے سے’’ امتاخبار ‘‘کو اہم ذرائع نے بتایا کے کراچی اور حیدرآباد میں خوف کی علامات سمجھی جانے والی متحدہ لندن ایم کیو ایم کی جانب سے عزیز آباد نائن زیرو کے قریب واقع بوترابامام بارگاہ کے عقب میں-واقع پارک پر قبضہ کرکے خورشید بیگم (میموریل) ہال کے نام پر جعلی کاغذات بنوائے گئے تھے، مسمار کیا گیا مرکزی سیکریٹریٹ ماضی میں متحدہ لندن ایم کیو ایم دہشتگردوں کے لئے روپوشی کے لئے بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے، جبکہ ماضی میں اسی سیکریٹریٹ سے بڑی مقدار میں  غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا جاتا رہا ہے، اسی سیکریٹریٹ میں ماضی میں متحدہ لندن ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات سمیت کے ٹی سی اور رابطہ کمیٹی کے آفسز بھی اور مفرور مجم موجود تھے۔ 2015 میں رینجرز کے چھاپے کے دوران  اس مذکورہ عمارت سے بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا جس کے بعد عمارت کو مکمل سیل کردیا-گیا تھا