عمران خان کے بیٹے سلمان کا ٹیکسی میں سفر

 وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بیٹے کی اوبر سادہ ٹیکسی سروس میں سفر کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ڈرئیور نے پہچان کر کیا گفتگو کی جانیے. 




جلسی سے مجھے جاب ملی کنگ کراس کی اس کو جا کر پک کیا جلسی کے ایک مقام سےیہ ایک شخص فلیٹ سے نکل کر آئے. 

اس کو دیکھ مجھے لگا کہ میں نےاس کو کہی دیکھا ہے شاید کوئ فنکار, سنگر وغیرہ کوئی مشہور شخص ہے. پھر میں نے انکا نام پڑھا اوبر ایپ میں تو سلمان خان تھا تو مجھے یقین ہوا کہ یہ تو ہمارے ملک کے وزیراعظم کا بیٹا ہے !


میں نے پوچھا آپ عمران خان کے بیٹے ہو ؟تو جواب ملا جی ہاں.

میں نے کہا مجھے یقین نہیں ہو رہا میں اپنے ملک کے موجودہ وزیراعظم کے بیٹے کو لے کر جا رہا ہوں. 

جواب میں سلمان نے کہا ہاں میں تو اکثر اوبر ہی استعمال کرتا ہوں . یہ تو میری روز کی روٹین ہے .

میںنے کہا اگر آپ اجازت دیتے ہو تو میں آپ کے ساتھ ایک تصویر بنا لوں؟

سلمان نے کہا جی ہاں کوئ بات نہیں آپ بنا لو. 


پھر سلمان نے پوچھا جلسی سے کنک کراس کتنا شو کر رہا ہے ؟

میں نے کہا 40 منٹ. 

تو سلمان نے کہا. نہیں نہیں میری ٹرین تو میں تو 30منٹ باقی ہے میری تو ٹرین مس ہو جائے گی. میرا جانے کا تو کوئ فائدہ نہیں . مہربانی کرو مجھے واپس ڈراپ کر دو. مجھے لگا 20 ,25منٹ لگتے ہیں کنگ کراس جانے میں میں اس لیے لیٹ ہو گیا.


ڈرائیور : تو میں نے کہا کہ 40منٹ تو شو کر رہا ہے لیکن میرا تجربہ کہتا ہے کہ 45منٹ بھی لگ سکتے ہیں کیونکہ کنگ کراس دوڑ بہت بلاک ہے آج کل. 

تو سلمان نے کہا میں کافی وقت بعد اسٹشن جا رہا ہوں پہلے تو 20سے 25منٹ میں پونج جاتا تھا. 

ڈرائیور:تو میں نے اگلی گلی سے گاڑی واپس موڑ لی اور انہیں واپس ڈراپ کیا تو میں نے پوچا آپ پاکستان کب آرہے ہو ؟ تو سلمان نے جواب دیا جنوری میں پاکستان آونگا. 


مزید ڈرئیور کا کہنا تھا کہ مجھے بڑا تعجب ہوا کہ وزیراعظم کا بیٹا سادہ اوبر میں سفر کر رہا ہے وہ بھی ٹرین میں جانے کے لیے.. سلمان کا روایہ عام لوگوں جیسا عاجزانہ تھا. 


اس کی جگہ اگر حمزہ, حسن شریف, حسین شریف یا بلاول ہوتے تو وہ پاکستانی ہائ کمیشن کے خرچ کر لرژری گاڑیوں میں سفر کرتے. 

Post a Comment

0 Comments