بچوں کا رونا ختم اب سٹیکر انجیکشن آگیا

 انجیکشن سے ڈرنے والوں کے لیے اسٹیکر انجیکشن

Sticker injection
Sticker injection


مبارک ہو اب انجیکشن سے خوفزدہ افراد کے لیے ایسا سٹیکر آگیا ہے جس سے ویکسیلیشن ممکن ہو جائے گی۔


یہ کارنامہ نارتھ کیرولائنا کے امریکی سائنسدانوں نے سر انجام دیا ہے

مائیکرو اسکوپک نیڈلز والا ایسا زبردست اسٹیکر تیار کیا ہے جسے ویکسین دینے کے لیے جسم کے کسی بھی حصہ کی جلد پر لگایا جاتا ہے اور یہ سٹیکر انجکشن کا کام کرتا ہے لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ اس سے انجیکشن لگانے والا درد محسوس نہیں ہوتا ۔ اور یہ نیڈل والے انجیکشن سے بھی بہتر کار آمد ثابت ہوا ہے۔


 امریکی اسٹینفرڈ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا چیپل ہِل کے تیار کردہ اس اسٹیکر میں بہت ساری چھوٹی چھوٹی انتہائی باریک سوئیاں لگی ہوئی ہیں جو کہ انجیکشن کا کام کرتی ہے ۔جب سٹیکر کو جلد پر چپکایا جاتا ہے تو سوئیوں میں موجود ویکسین کی تمام ڈوز جلد کے اندر سرایت کر جاتی ہے اور اس طرح ویکسین دینے کا عمل مکمل ہو جاتا ہے۔

تحقیقاتی ادارے کے سربراہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس سٹیکر کی مدد سے ہر قسم کی ڈوز انجیک کی جا سکتی ہے۔ پروفیسر جوزف ڈی سائمن نے مزید کہا کے اس کے لیے کسی خاص تربیت کی بھی ضرورت نہیں یہ پوری دنیا میں با آسانی استعمال ہو سکتا ہے ۔ اس کے لیے نرس کی بھی ضرورت نہیں یہ سٹیکر مریض خد بھی لگا سکتا ہے ۔

مکمل طور پر  تھری ڈی پرنٹر سے بنایا گیا یہ اسٹیکر ،جس میں ڈاک ٹکٹ جتنے پولیمر ٹکڑے پر  چھوٹی باریک سوئیاں لگائی گئی ہیں اس سے سوئی کی تکلیف انتہائی کم ہوتی ہے اور ویکسین دینے کا عمل بھی انتہائی تیز تر ہو جاتا ہے۔


تاہم اس سٹیکر کو انجیکشن کے بدلے استعمال کرنے کے لیے عالمی صحت عامہ کے اداروں سے منظور کرانا لازمی ہے تب ہی یہ اس کا استعمال عام طور پر ممکن ہو پائے گا اب دیکھتے ہیں یہ یہ اسٹیکر دنیا بھر میں استعمال ہونے کے لیے کب تک قبل اجازت اور دستیاب ہوتا ہے 


Post a Comment

1 Comments