ہم سرزمین بحرین پر اتر چکے ہیں مجھے سلطنت بحرین کے پہلے اور اس تاریخی سرکاری دورے پر اپنے ملک اسرائیل کی نمائندگی کرنے پر انتہائی فخر محسوس ہو رہا ہے۔ آپ جناب  کے  اس پرتپاک استقبال کا بہت شکریہ۔

 ہم سرزمین بحرین پر اتر چکے ہیں 

 وزیر خارجہ يائير لاپيد آج عرب ریاست بحرین کےپہلے تاریخی دورے پر پہنچ گے ہیں۔ گذشتہ برس بحرین اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے  پر یہ کسی اسرائیلی سرکاری احکام  کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

سرائیلی وزیر خارجہ آج بحرین میں اسرائیل کے سفارتخانہ کا افتتاح کرینگے اور دو طرفہ معاہدے ہونگے۔

اسرائیلی وزیرخارجہ کی آمد پرمانامہ کی سڑکوں کو اسرائیل اور بحرین کے پرچم سے سجایا گیا ہے ، اسرائیل اور بحرین کے درمیان دو طرفہ  معاہدوں میں پانی، ہسپتالوں کا قیام   سیمنٹ کمپنیوں اور توانائی کے معاہدے ہونگے۔


اس حوالے سے کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ بحرین سلطنت کے سربراہ یہ اس ایران کی بحرین میں مداخلت کو روکنے کے لیے کر رہے ہیں امریکہ اور اسرائیل سے تعلقات بہتر ہونے پر سلطنت ایرانی سازشوں سے نمٹ سکے گا کیونکہ ایران بحرین کو متعدد بات اندرون فسادات اور یمن والا حال کرنے کی دھمکی دے چکا ہے ، بحرین کے ایک سیاستدان احمد المجید کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل امریکہ سے تعلقات بنا کر ایرانی ایجنڈے کو شکست دی جا سکتی ہے کیونکہ ایران مسلم ملک میں  فساد بناتا ہے اور  امریکہ وہاں مزید بربادی کے لیے پونچھ جاتا ہے ۔