ڈسٹرکٹ کورنگی
کراچی(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی کورنگی شاہجہان خان کے احکامات کے مطابق پی ایس عوامی کالونی نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا مافیا اور موٹر لفٹرز گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے
ایس ایچ او صفدر مشوانی پی ایس عوامی کالونی کورنگی کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا مافیا عاصم ولد عبدالخالق کو گرفتار کرلیا ہے
گرفتار ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں گٹکا ماوا پولیس نے برآمد کرلیا ہے گرفتار ملزم کے خلاف پولیس نے ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 523/2021گٹکا ماوا ایکٹ 2019 کے تحت درج کرلیا ہے
دوسری کارروائی میں پی ایس عوامی کالونی نے کورنگی عوامی کالونی کے علاقے میں اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل لفٹنگ کی واداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے
گرفتار ملزمان کی شناخت عمران ولد الیاس اور بلال علی ولد محمد خلیل کے نام سے ہوئی ہے
گرفتار ملزمان میں عمران ولد الیاس عادی جرائم پیشہ ہے اور موٹرسائیکل لفٹنگ سمیت سندھ آرمز ایکٹ کے تحت غیرقانونی طور پر اسلحہ رکھنے کے متعدد کیسوں میں پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے
گرفتار ملزم عمران ولد الیاس کے قبضے سے پولیس نے سرقہ شدہ موٹرسائیکل نمبری KLG-2514 سپر پاور برنگ سیاہ ماڈل 2017برآمد کرلی ہے
گرفتار ملزم عمران ولد الیاس کے خلاف پولیس نے ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ 427/2021 درج کرلیا ہے
جبکہ گرفتار ملزم بلال علی ولد محمد خلیل علاقے میں موٹرسائیکل لفٹنگ اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے اور گرفتار ملزم کے قبضے سے پولیس نے سرقہ شدہ موٹرسائیکل ہنڈا 70 سی سی برنگ سیاہ،ماڈل 2018برآمد کرلی ہے اور گرفتار ملزم کے خلاف پولیس نے ابتدائی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ نمبر451/2021 درج کرلیا ہے
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان موٹر لفٹر گینگ کے اہم کارندے ہیں اور علاقے میں موٹر لفٹنگ کی وارداتیں کرتے ہیں
گرفتار تینوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ ہذا کے ایس آئی او صاحب کے حوالے کردیا گیا ہے مزید جیسی صورتحال ہوگی ویسے ہی کارروائی عمل میں لائی جائے گی: ایس ایچ او صفدر مشوانی
0 Comments