شمالی کیلی فورینا میں آگ مزید سیرانیویڑا تک پھیل گئ. 



دو جنگلاتی آبادی والے علاقے میں لگی آگ مزید پھیلتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے لگ بھگ 51000 لوگ گیس اور بجلی سے محروم ہو چکے ہیں.

 

قصبہ گرین ول کو مکمل جلا دینے کے بعد آگ مزید گئ کلومیٹر تک پھیل چکی ہے جس سے دیگر پہاڑی علاقہ گریزلی فلیٹس کا علاقہ بھی متاثر ہوگیا جس میں تقریبًا1200 افراد رہائش پزیر تھے.


آگ کو بجانے کا کام جاری ہے جہاں آگ بجانے اور امدادی ٹیموں کے ایک عہدےدار نے بتایا کہ ہفتے کے روز سے لگی اس آگ سے ابتک اندازً 50مکانات جل کر خاکستر ہوچکے ہیں جس میں شدید جھلسے ہوئے دو افراد کو ہسپتال منتقیل بھی کیا گیا ہے.

 

یہاں کے گورنر گیایوین نیوسم نے ایل ڈوریڈو کاؤنٹی میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ڈوریڈو نیشنل فاریسٹ کو کسی بھی وقت مکمل بند کردیے جانے کا بھی امکان ہے. 



جلے ہوئے مکانات, بجلی کی تاریں اور پول کھنبے گلیوں میں پڑے ہر طرف راکھ چمنیاں دھاتی چیزیں حرارت سے ٹیڑھی ہوئ جبکہ قصبے کا ڈاک خانک اور تباشدہ اسکول گریزلی فلیٹس کچھ اس طرح کا منظر پیش کر رہا ہے. 


سائنسدانوں کا کہانا ہے کہ خشک موسم اور درجہ حرارت کی وجہ سے آگ مزید پھیلی ہے آگ بجانے والوں میں دو میں دو کارکنان جھلس کر ہلاک ہو گے. 



ایک مقامی رہائشی ڈیرک شیوز بتاتے ہیں کہ پیر کی شام کو اس آگ کو پھیلتے دیکھا تو اپنی جان بچانے کے لیے گھر چھوڑ دیا اور یہاں سے نکل گئے. پھر جب اگلے روزمنگل کو اپنا گھر دیکھنے گیا تو گھر سمیت آسپاس کا سب کچھ چل کر راکھ بن چکا تھا. 


یاد رہے ہفتے کو لگنے والی آگ کو دیکھ کر انتظامیہ نے منگل کے روز مقامی آبادکی کو خالی کرنے کا انتباً دے دیا تھا اور علاقے کی بجلی اور گیس بند کر دی گئ.