•  آزربائیجان کی فوج ترک بھائیوں کی مدد کو پونچ گئ,



جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے میں مدد کے لیے آذربائیجان کی ٹیم ترکی پہنچ گئی۔ 100 افراد پر مشتعمل یہ گروپ آذربائیجان کے باکو حیدر علی یوف ائیر پورٹ سے ترکی کے ایجئین مغلہ صوبہ کے ائیر پورٹ دالمان پر پہنچا۔ ٹیم لیڈر زودیو رضا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آذربائیجان مشکل حالات میں ہمیشہ ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ بدھ کے بعد سے ہی ترکی بھر کے بیشتر علاقوں میں آگ بھڑک اْٹھی جس میں بحیرہ روم اور ایجیئن ساحلی علاقوں کے کئی صوبے شامل ہیں۔ زراعت اور جنگلات کے وزیر بیکر پاکدمیرلی نے اپنے بیان میں کہا کہ ترکی کم از کم 74 جگہوں پر لگی آگ پر قابو پا چکا ہے اور 11 پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔ حکام کے مطابق جنوب میں لگی آگ نے بحیرہ روم کے ساحل پر واقعہ انطالیہ میں تین اور ایجین صوبے موگلہ میں ایک شخص کی جان لے لی۔ پچھلے کچھ دنوں میں جنوبی صوبہ انطالیہ مرسین، عثمانیے، ادانا ،کہرا،منمراس اور مرکزی صوبوں کیریکالے اور کیسری کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ یاد رہے ترکی میں گزشتہ روز سے لگی جنگلات میں آگ پر اب تک قابو نی پایا جا سکا ہے اس ہی حولے سے وزیر اعظم پاکستان نے ترک حکومت کو ہر ممکن تعون کا بھی پیغام بھجوایا.