لیپ ٹاپ کونسا خریدیں-
۔ سب سے زیادہ اہم اور ضروری ہدیت ہے کہ کوشش کریں برینڈ نیو چیز خریدیں۔
مثال کے طور پر ابھی موجودہ وقت میں انٹل کی eleven11 ویں جنریشن چل ہے جو کہ کمال اور بہترین چیز ہے کہ بجٹ بنا کر بے فکر ہو کر ایک ہی بار اچھی چیز خرید لیں اور مزے کریں۔۔ الیکٹرونکس کی کوئی بھی چیز سیکنڈ ہینڈ لینے میں ہمیشہ تشویش اور شک ہی رہتا ہے کہ معلوم نہیں کیسی ہوگی۔۔۔اس کی جملہ اشیاء اپنی ہیں یا چینج کی گئی ہیں اس کی مثال یوں سمجھیں کہ آپ سیکنڈجنریشن کا لیپ ٹاپ لیتے ہیں، سیکنڈ جنریشن 2011 میں ریلیز ہوئی تھی 10 سال ہوچکے ہیں معلوم نہیں کہاں کہاں اور کتنا کتنا استعمال ہوا ہے۔
۔ کتنی بار کھل چکا اور کون کون سی ایسیسیریز اس میں چینج کی گئی ہیں۔۔۔ عموماً کیا ہوتا ہے کہ پرانے اور سیکنڈ ہینڈ لیپ ٹاپ میں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسے اس کی بیٹری، چارجر، کیبل، بورڈدیگر اشیاء تبدیل کی گئی ہوتی ہیں۔۔۔
پرانے لیپ ٹاپ کے ساتھ اوریجنل اور جینون چارجر، بیٹری وغیرہ کا اکثر مسئلہ رہتا ہے۔۔۔ اس لئے اگر آپ کے پاس اچھا بجٹ ہو تو کوشش کریں کہ نئی ڈبہ پیک چیز لیں اس میں ایک تو آپ مطمئن ہوتے ہیں اور دوسری بات آپ کے پاس کمپنی کی وارنٹی ہوتی ہے۔۔۔ برینڈ نیو چیز لینے سے قبل ایک بات کی تصدیق اور اطمینان کرنا ضروری ہوتا ہے کہ آپ جو چیز بھی لیں وہ کمپنی کی آفیشل شاپ یا سٹور سے ہی لیں۔۔۔
مارکیٹ میں برینڈ نیو چیزوں میں بھی بہت گڑ بڑ کی جاتی ہے جیسے ری پیکنگ اور ریفربش لیپ ٹاپ اور موبائلز کو پالش کر کے ڈبے میں ڈال کر اسے جینون بنا کر فروخت کر دیتے ہیں۔۔۔ لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ ایک بات یاد رکھیں۔۔۔ ہارڈ ورکنگ اور سافٹ ویئر بیس سکل یوز کے لئے کبھی بھی لیپ ٹاپ ریکمینڈیڈ نہیں ہوتا۔۔۔
ہارڈ ورکنگ کے لئے ہمیشہ ڈیسک ٹاپ سسٹم بہتر ہوتا ہے کیوں کہ لیپ ٹاپ میں ہر چیز محدود ہوتی ہے، لیپ ٹاپ میں ایڈجسٹمنٹ، اپ گریڈنگ اوراپرومنٹ کی گنجائش کم ہوتی ہے کمپنی نے جو چیز لگا دی ہےلیپ ٹاپ میں تبدیلی کرنے یا اپ گریڈنگ سے لیپ ٹاپ میں مسئلہ ہوتا ہے، ایسے لیپ ٹاپ جن میں گرافکس کارڈ ہوتے ہیں ان میں ہارڈ ورکنگ کرنے سے وہ ہیٹ اپ ہوتے ہیں، کولنگ، رینڈرنگ سپیڈ اور اؤر آل سپیڈ میں ڈیسک ٹاپ سے بہت پیچھے ہوتے ہیں۔۔۔
لیپ ٹاپ کا فائدہ صرف اتنا ہوتا ہے کہ اسے ادھر ادھر لے جانا آسان ہوتا ہےاور کہیں بھی رکھ کر کام کیا جاسکتا ہے مزید یہ کہ بیٹری کی وجہ سے بغیر لائٹ کے بھی کچھ وقت تک کام کیا جاسکتا ہے۔۔۔ اگر لائٹ کا مسئلہ نہیں، بیک اپ موجود ہے تو پھر لیپ ٹاپ سے کئی گنا بہتر ہے کہ ڈیسک ٹاپ لیا جائے، خاص کر سکل بیس یوزر جیسے گرافکس ڈیزائنر، ویڈیو ایڈیٹر، اینیمیٹر وغیرہ کے لئے سب سے بہترڈیسک ٹاپ ہی رہتا ہے 24،27 انچ کا ips مونیٹر لیا جائے تو کام کرنے کا مزا آتا ہےاور سکل میں بہت اپرومنٹ ہوتی ہےبغیر تھکے اور تنگ ہوئے بندہ گھنٹوں آسانی سے کام کرتا ہے۔۔۔ ڈیسک ٹاپ میں اگلا سوال یہ ہےکہ برینڈیڈیعنی پری بیلٹ سسٹم لیا جائے یا کسٹم سسٹم بنوایا جائے (پری بلڈ سسٹم سے مراد کمپنی کے بنے بنائے سسٹم اور کسٹم بلڈسسٹم جو مکمل طور پر خود بلڈ کئے جاتے ہیں)۔۔۔
بہتر تو کسٹم بلڈ سسٹم ہی ہے کیوں کہ پری بلڈ سسٹم میں کمپنی نے جو ایڈجسٹمنٹ کی ہوتی ہے ، بوڑد اور چپ میں جو چیزیں ایڈجسٹ کی گئی ہوتی ہیں ان میں اپ گریڈنگ کرنا اور اپرومنٹ کرنے سے سسٹم میں اکثر مسائل درپیش رہتے ہیں کمپنی نے جو چیز بنا کر دی ہے بس اسی پر قناعت کریں کچھ کمی پیشی کر کے دل خوش کر لیں۔۔۔
خاص کر گیمنگ کے شوقین اور ہیوی ورکنگ یوزر کے لئے پری بلڈ سسٹم بہتر نہیں ہوتے جنہوں نے گرافکس کارڈ ، ریم اور چپ اپ گریڈ کرنا ہوتا ہے۔۔۔سب سے بہتر کسٹم سسٹم ہی ہوتا ہے کہ آپ جب چاہیں اس میں اپنی مرضی کی اپ گریڈنگ کریں اس میں جتنی چاہیں اپرومنٹ کریں اور جتنے ٹشن کرنا چاہیں وہ آپ پر منحصر ہوتا ہےلیکن کسٹم سسٹم کے لئے تجربہ ہونا بہت ضروری ہے کہ سسٹم بنانے سے پہلے تمام ایسیسیریز کے بارے میں آپ کو مکمل معلومات ہونی چاہئے۔۔۔
لیپ ٹاپ کی تفصیل اگر آپ لیپ ٹاپ ہی لینا چاہتے ہیں، لائٹ کا بھی مسئلہ ہے، زیادہ جھنجال میں نہیں پڑنا چاہتے، اورایک جگہ بیٹھ کر کام کرنا بھی مشکل ہےتوپھر کون سا لیپ ٹاپ لیں۔۔۔ دیکھیں ہر برینڈ کی کچھ سیریز ہوتی ہیں اور سیریز بنانے کا تعلق استعمال سے ہوتا ہے اب یہ استعمال کرنے والے پر منحصر ہوتا ہے کہ اس کا استعمال کیا ہے وہ اپنے مطابق سیریز کا انتخاب کر کے لیپ ٹاپ لینا بہتر ہوتا ہے۔۔۔
پروفیشنل بندہ دو چیزیں دیکھتا ہے جی پی یو اور سی پی یو جس سسٹم میں سی پی یو اور جی پی یو اچھا اور تگڑا ہوگا وہی لے گا کیوں کہ سسٹم کی بیس یہی دو چیزیں ہوتی ہیں۔۔۔ برینڈ کی دوڑ کی بات کی جائے تو دنیا بھر میں دو برینڈ سب سے زیادہ سیل ریکارڈ رکھتے ہیں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے دو برینڈ ہیں پہلے نمبر پر ایچ پی اور دوسرے نمبر پر ڈیل۔۔۔
برینڈ کی دوڑ میں باقی نامی گرامی برینڈ بھی ہیں جیسےHp/ Dell/ Apple/ Lenevo/ Asus/ Acer/ Fujitsu/ Razer/ Samsung/ Toshiba وغیرہ وغیرہ لیکن زیادہ تر لوگ ایچ پی اور ڈیل انہی دو برینڈ کو ترجیح دیتے ہیں۔۔۔
میرا مشورہ بھی یہی ہے کہ جب بھی کوئی لیپ ٹاپ یا ڈیکس ٹاپ لیں تو انہی دو برینڈ کا لیں اور ان دونو ں میں سے بھی ایچ پی اولین ترجیح ہے۔۔۔
تحریر حامد حسن
0 Comments